اشتہار

خیبر پختون خواہ میں بارشوں سے کتنا نقصان ہوا؟ تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 10 روز کے دوران مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق پشاور، صوابی، چارسدہ، شانگلہ، خیبر، ڈی آئی خان، مہمند، باجوڑ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ملاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ہنگو، مردان، جنوبی وزیرستان، نوشہرہ اور بونیر میں بھی نقصانات ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبہ میں بارشوں سے 20 افراد جاں بحق ہوئے جن میں  12 بچے، 2 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں جبکہ 12 بچوں سمیت 35افراد زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 1 ہزار 130 مکانات کو نقصان پہنچا، 312 مکانات مکمل جبکہ 818 جزوی طور پر منہدم ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداشمار میں بتایا گیا ہے کہ 17 اسکولوں کی عمارتوں اور 53 دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں کیلئے ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے ہائی الرٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں