تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...
Array

سندھ میں کرونا سے20 مریض جاں بحق

کراچی: کرونا وائرس سے صوبہ سندھ میں آج مزید 20 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ 498 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 842 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے498 مثبت آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک 748481نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اب تک صوبے بھر میں 120896 کیسز ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 20 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2209 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 689 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،اب تک 110233 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 8454 مریض زیر علاج ہیں، 399 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،67 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 401 تک جا پہنچی ہے۔

Comments

- Advertisement -