جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

تہران : سنگین جرائم میں ملوث 20 افراد کو پھانسی دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران میں ایک ہی دن میں بیس افراد کو پھانسی دے دی گئی،حکومت کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو پھانیس دی گئی وہ سنگین جرائم میں ملوث تھے.

تفصیلات کے مطابق پروسیکیوٹر جنرل محمد جواد منتظری کا کہنا تھا کہ جن افراد کوسزائے موت دی گئی وہ خواتین،بچوں اور مذہبی رہنماؤں کے قتل میں ملوث تھے اور ملکی سلامتی کےلیے خطرہ تھے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان افراد کو منگل کو پھانسی دی گئی،ان افراد پر سنہ 2009 سے 2011 کے دوران خواتین اور بچوں کو مارنے کا جرم ثابت ہوا تھا.

- Advertisement -

ایران میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہوں نے حکومت کی جانب سے دی گئی حالیہ پھانسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کے خلاف قائم کیے جانے والے مقدمات منصفانہ نہیں تھے.

ایران کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے امریکی گروپ انٹرنیشنل کمپین فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ پھانسی کی سزا پانے والے ایک شخص شہرام احمدی کا دعویٰ تھا کہ ان کے خلاف قائم کیا جانے والا مقدمہ جبری اعتراف پر مبنی تھا.

امریکی گروپ کے مطابق منگل کو جن افراد کو پھانسی دی گئی انھیں ان کے خاندان والوں سے ملنے نہیں دیا گیا.

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل ایران میں دی جانے والی سزائے موت پر تشویش کا اظہار کرتی ہے،حال ہی میں ایران نے ایک 19 سالہ لڑکے کو پھانسی دے دی تھی حالانکہ جرم کے وقت وہ 17 سال کا تھا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں