بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا جن میں پاکستانی امپائر علیم ڈار اور احسن رضا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 2 امپائر علیم ڈار اور احسن رضا امپائرنگ پینل میں شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ ڈیوڈبون، جیف کرو، رنجن مدوگالے اور سری ناتھ میچ ریفری ہوں گے۔

ٹی20ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 16 امپائر فرائض انجام دیں گے۔

علیم ڈار، ایرسمس اور روڈٹکر کا یہ چھٹا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔ ٹی 20ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے جارہا ہے۔

umpires

خیال رہے کہ قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کھیلنے کے لیے 15 اکتوبر کو لاہور سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں