ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں 20 ہزار نوکریوں کا پروگرام

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکومت نے بلدیاتی کونسلوں اور آباد کاری کے شعبوں میں 20 ہزار سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا پروگرام مرتب کیا ہے۔

سعودی گزٹ رپورٹ کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور فروغ افرادی قوت فنڈ نے باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے 20 ہزار طلبہ کو سرکاری اداروں اور منفرد کمپنیوں میں روزگار کی تربیت دی جائے گی۔

یادداشت پر دستخط کا مقصد بلدیات اور آبادکاری شعبے میں سعودی نوجوانوں آئندہ دو برسوں کے دوران ’تمھیر‘ کے عنوان سے ملازمت کے ساتھ تربیت فراہم کرنا ہے اور یہ کام ’دروب‘ پلیٹ فارم پر ای ٹریننگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس پروگرام کے تحت چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو مضبوط بنانے کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی صلاحیتوں کا معیار بلند کیا جائے گا۔ ایسے اداروں کے کارکنان کو بھی ٹریننگ کا حصہ بنایا جائے گا جو بغیر منافع کے چل رہے ہیں۔

تعاون کی یادداشت پر مملکت کے کئی وزرا کی موجودگی میں دستخط کیے گئے، تقریب میں وزیر بلدیات اور دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل، وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر، وزیر ماحولیات وپانی وزراعت عبدالرحمن الفضلی اور وزیر سیاحت احمد الخطیب موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں