راولپنڈی : پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے لئے 20 ہزار کارکنان نے گرفتاریوں کیلئے نام دے دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پرجیل بھرو تحریک کی تیاریوں کے معاملے پر فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شرکت کے لئے کارکنوں و رہنماؤں کی آمد جاری ہے ، غلام سرور،واثق قیوم،مصدق گھمن،عمران حیات شرکت کیلئےپہنچ گئے ہیں۔
- Advertisement -
پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے لئے 20 ہزار کارکنان نےگرفتاریوں کیلئےنام دے دئیے جبکہ تحریک کے لئے ضلع تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہے۔
راولپنڈی کےسابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کےنام بھی گرفتاریوں کیلئے تجویز کیے گئے تاہم حتمی فیصلہ سینیٹر اعجازچوہدری کی زیرصدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔