سڈنی: بگ بیش لیگ میں اسٹار آل راؤنڈر میکسویل نے مخالف ٹیم پر قیامت ڈھادی۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے کپتان میکسویل کی کارکردگی کا ہر سو چرچا ہے، گذشتہ میچ میں ناقابل یقین کیچ تھامنے کے بعد ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 64 گیندوں پر 154 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر میکسویل نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔
ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف اس یادگار اننگز میں میکسویل نے گراؤنڈز کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیل کر شائقین کرکٹ کو خوب تفریح فراہم کی، ان کی یادگار اننگز میں 10 بلند کو بالا چھکے جبکہ 22 چوکے شامل تھے۔میکسویل نے 54 گیندیں کھیل کر 32 پر باؤنڈری اسکور کی جو کہ بگ بیش لیگ میں ایک انفرادی ریکارڈ بن گیا ہے۔
میلبورن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل نے ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 64 گیندوں پر 154 رنز بنائے، یہ بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے جبکہ ٹیم نے مجموعی طور پر 273 رنز بنائے جو کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا سب سےبڑا اسکورہے۔
شاندار اننگز کھیلنے پر میکسویل نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ کارنامہ بگ بیش لیگ کے 100 ویں میں سر انجام دیا ہے۔
تاہم میکسویل کی ریکارڈ اننگزاور ہوبارٹ کے خلاف 106 رنز سے فتح کے باوجود میلبرن اسٹارز کی ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی ہے۔