ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گجرات میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل عام ، مودی کو کلین چٹ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : گجرات مسلم کش فسادات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کلین چٹ دیتے ہوئے انہیں فسادات سے بری الذمہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکارمیں بھارت میں مسلمان انصاف سے بھی محروم ہیں ، تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو  2002میں گجرات میں مسلم کش فسادات سےبری الذمہ قرار دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2002 میں موجودہ وزیراعظم نریندرمودی گجرات کےوزیراعلیٰ تھے اور اور ان پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ گجرات فسادات کے دوران منظم قتل عام روکنے کے لیے انہوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

- Advertisement -

گجرات مسلم کش فسادات کے متاثرین نے مودی کو مقدمے میں ملزم قرار دیا تھا۔

خیال رہے گجرات فسادات کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد قتل کر دیے گئے تھے، جن میں سے اکثریت مسلمان شہریوں کی تھی جب کہ احمد آباد میں مسلمانوں کی رہائش گاہوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا، اور ہندوانتہاپسندوں کوقتل عام میں بھارتی گجرات حکومت کی حمایت حاصل تھی۔

یادرہے امریکا نے  نریندر مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کا اپنے ملک میں داخلہ ہی بند کردیا تھا۔

واضح رہے گجرات مسلم کش فسادات کا شمارا1947  کے بعد بدترین فسادات میں ہوتا ہے  جبکہ فسادات میں ملوث اکثرمجرموں کورہا کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں