بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اسکواش کھلاڑی نے پاکستان کا پرچم سربلند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں محمد حذیفہ ابراہیم نے پاکستان کا پرچم سربلند کردیا

محمد حذیفہ ابراہیم کی انٹرنیشنل جونئیراسکواش ایونٹس میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،امریکا کے شہر پنسلوانیہ میں کھیلی جانے والی انڈر 17چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ نے امریکی حریف ہولس رابرٹسن کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

حذیفہ ابراہیم نے کیریئر کا 26 واں ٹائٹل جیتا ہے۔

محمد حذیفہ ابراہیم چار سال قبل اس وقت شہہ سرخیوں میں آئے جب انہوں نے انڈر13 ہوسٹن جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کون اٹھائےگا؟، فیصلہ آج ہوگا

حذیفہ کی بین الاقوامی سطح پر یہ ساتویں بڑی کامیابی تھی۔

پاکستان کی تاریخ اسکواش کے حوالے سے بڑی روشن ہے جہاں جہانگیر خان اور جان شیر خان نے 80 اور 90 کی دہائی میں دنیا میں ملک کا نام روشن کیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں