تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنے 13 سال گزر گئے

اکیس جون دو ہزار نو، وہ تاریخ ساز دن جب پاکستان نے 1992 کے بعد ورلڈکپ ٹرافی تھامی۔

پاکستان کو آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے ہوئے تیرہ سال مکمل ہوگئے، یہ وہ تاریخی لمحہ تھا جب یونس خان کی کپتانی میں پاکستان نے ٹرافی اپنے نام کی۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈکپ بوم بوم آفریدی کی شاندار پرفارمنس کے باعث اپنے نام کیا ، آئی لینڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا ئے، سری لنکن کھلاڑیوں میں سنگاکارا 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آل راؤنڈرعبدالرزاق نے 3 جبکہ شاہدآفریدی، عمر گل اور محمد عامر نے سری لنکا کے 1،1 کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

پاکستان نے بوم بوم آفریدی کے ناقابل شکست 54 رنز کی بدولت ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی تھامنے کا اعزاز پایا۔

پاکستانی بلے باز کامران اکمل نے 37، شاہ زیب حسن نے 19 رنز بنائے، شعیب ملک نے بھی 24 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -