جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ کے چھٹے روز جاپان، سینیگال اور روس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے چھٹے روز جاپان، سینیگال اور روس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ کولمبیا، پولینڈ اور مصر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں سنسنی خیز مقابلے اور بڑے اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے، ورلڈ کپ میچز میں آج جاپان اور کولمبیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، سینیگال کا مقابلہ پولینڈ سے ہوا اور آخری میچ میں روس اور مصر کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔

میگا ایونٹ کے چھٹے روز پہلے میچ میں جاپان نے کولمبیا کو غیر متوقع طور پر دو ایک سے شکست دیدی جس کے بعد جاپان ورلڈ کپ میں جنوبی امریکن ٹیم (کولمبیا) کو ہرانے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئی۔

- Advertisement -

فٹبال ورلڈ کپ : انگلینڈ نے تیونس کو ایک، دو سے شکست دے دی


دوسرے میچ میں سینیگال نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے دو گول سے اپ سیٹ شکست دی، سینیگال کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر کیا جس کے باعث جیت ان کی مقدر بنی۔

ورلڈ کپ کے چھٹے روز کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان روس نے فتح کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مصر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے مصر کی جانب سے واحد گول کیا۔

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے پانچویں روز بھی سنسنی خیز مقابلے ہوئے، گذشتہ روز ہونے والے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے تیونس کو دو گول سے شکست دے دی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں