جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

بلوچستان میں مزید 202 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں مزید فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے کوئٹہ میں تقریب ہوئی۔

بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں سمیت مزید 202 فراری تائب ہو کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ فراریوں نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ہتھیار ڈال کر شدت پسندی چھوڑنے اور ملک سے وفاداری کا عہد کیا۔

تقریب میں شامل بچوں نے ملی نغمے سنا کر فراریوں کے فیصلے کو سراہا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ تائب ہونے والے فراریوں کو سبز ہلالی پرچم اور گلاب کی کلیاں دے کر خوش آمدید کہا گیا۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر وزرا نے قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ ہتھیارڈالنے والوں نے ملک سے وفاداری کا عہد کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری سیاسی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد فراری اپنے ہتھیار صوبائی حکام کو پیش کر کے قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں