دبئی : کورونا وائرس کے سبب ملتوی کیا گیا ٹی20 ورلڈ کپ اب آسٹریلیا میں 2022 میں منعقد ہو گا جبکہ بھارت شیڈول کے مطابق 2021کے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے سبب آئندہ سال فروری اور مارچ میں شیڈول 50اوورز کا خواتین ورلڈ کپ بھی 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سوہنے نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل کے حوالے اب ہماری سوچ بالکل واضح ہے جب کہ ہمارے تمام اراکین کی توجہ ملتوی ہونے والے مقابلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2021 ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت میں منعقد ہو گا اور 2022 میں آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
کورونا سے کرکٹ سرگرمیاں متاثر ہونے سے قبل آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر نومبر میں ایونٹ کی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی جس کے بعد بھارت کو 2021 میں ٹی20 اور 2023 میں 50اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی۔
آئی سی سی کی اس میٹنگ میں بی سی سی آئی سربراہ سورو گانگولی اور کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ بھی شامل تھے۔ دراصل بی سی سی آئی ہر حال میں چاہتی تھی کہ 2021 ٹی-20 عالمی کپ ہندوستان میں ہو نہ کہ 2022 کا ٹی-20 عالمی کپ۔ ایسا اس لیے کیونکہ 2023 ونڈے عالمی کپ کی تیاریوں کے لیے ہندوستان کو وقت مل جائے