جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ : تین کروز جہاز بھی قطر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : قطر میں کل سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے منتظمین نے دوحہ پورٹ پر فٹ بال کے پرستاروں کے لیے تیسرا کروز شپ بھی منگوالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے میچز دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے فٹبال شائقین قطر پہنچ گئے ہیں جن کے لئے ٹرانسپورٹیشن، ہوٹلنگ اور سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس عالمی فٹ بال میلے 30 لاکھ سے زائد ملکی وغیرملکی تماشائیوں کی آمد متوقع ہے جن کے طعام و قیام کیلئے ہرممکن انتظامات کیے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاری کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے کہ سب کچھ بلارکاوٹ چلتا رہے۔ سیکیورٹی، ہوٹلوں کے کمرے اور ٹرانسپورٹیشن سمیت تمام شعبوں کو مکمل طور پر کور کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔

قطر کے پاس ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیموں، کارکنوں، رضاکاروں اور شائقین کے لیے ہوٹلوں کی گنجائش کم ہے اور وہ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کیمپنگ اور کیبن سائٹس بنا رہا ہے۔

اس سلسلے میں تین کروز جہاز کرائے پر لیے گئے ہیں اور شائقین کو پڑوسی ممالک میں قیام کرنے اور وہاں سے کھیلوں کے لیے فضائی ذرائع سے آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 26 منزلوں اور 1000 کمروں پر مشتمل دو دیوقامت کروز جہاز قطر میں پہلے ہی کھڑے ہیں جبکہ تیسرا جہاز بھی پہنچ گیا، اس کے علاوہ صحرا میں ریسٹ رومز اور بیڈ رومز پر مشتمل ہزاروں پرتعیش خیمے بھی قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنیوا میں قائم کروز بحری جہازوں کی کمپنی ’ایم ایس سی کروزز‘ نے 20 نومبر کو شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے چھ ہفتے قبل ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 1075 کیبن والا ’ایم ایس سی اوپیرا‘19 نومبر سے 19 دسمبر تک قطرمیں دستیاب ہوگا۔

پیر کو ایم ایس سی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق فٹ بال کے گروپ مرحلے کے دوران کم از کم دو راتوں کے قیام کے لیے فی شخص کرایہ 470 ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں