منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

2022 میں بھی پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: 2022 میں بھی صوبہ پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، پنجاب پولیو پروگرام کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیو پروگرام کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب دو سالوں سے پولیو سے پاک ہے، رواں برس بھی پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح میں 1.1 فی صد کمی ہوئی، اور یہ شرح 3.9 فی صد رہی، 2021 میں یہ شرح 5 فی صد تھی، 2020 میں یہ شرح 58 فی صد تھی۔

2022 میں پنجاب میں 9 انسداد پولیو مہمات، اور دو قومی انسداد پولیو مہمات منعقد کی گئیں، 7 مہمات مخصوص ہائی رسک علاقوں میں منعقد کی گئیں، جب کہ ہر قومی مہم میں دو کروڑ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقل مکانی کی وجہ سے پنجاب پولیو کے حوالے سے خطرے کی زد میں رہے گا، اس لیے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کا کہنا ہے کہ قطروں سے محروم بچوں تک پہنچنا پروگرام کی اولین ترجیح ہے۔

خضر اقبال نے بتایا کہ پنجاب بڑے ضلعوں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، داخلی راستوں پر پولیو قطروں کے پوائنٹ قائم کر کے بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں پنجاب بھر میں 41 راستوں پر پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں، جب کہ 10 اضلاع میں قطرے پلانے کے لیے مستقل پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں سیلاب کی وجہ سے انسداد پولیو میں مشکلات کا سامنا رہا، سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے، جن میں قطروں کے علاوہ علاج کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں، انسداد پولیو پروگرام نے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی بھرپور معاونت کی، اور ویکسین سے محروم بچوں کی نشان دہی میں اہم کردار ادا کیا۔

19 اضلاع میں مقامی زبانوں سے ہم آہنگ 827 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، پولیو پروگرام اور کرکٹ بورڈ کے درمیان تعاون کو فروغ دیا گیا، پاکستان، آسٹریلیا ٹیسٹ میں پولیو کے متعلق آگاہی دی گئی، اور پولیو ورکروں نے گھر گھر جا کر قطرے پلائے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں