ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، پاکستانی دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کے لیے پُرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاریخی فائنل میچ آج میلبرن کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان درمیان آج اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائے گا۔

فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔

انگلش ٹیم میلبرن میں آئی سی سی ایونٹ کا نواں فائنل کھیلے گی۔اس سے قبل آٹھ میں سے انگلینڈ نے صرف دو فائنل میچ جیتے ہیں۔

قبل ازیں پچاس اوور کے ورلڈکپ میں انگلش ٹیم 79۔82اور92کا فائنل میچ ہاری اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2004اور2013 کا فائنل بھی کھیلا لیکن ٹرافی پھر بھی نہ اٹھا سکی۔ سال2016میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو ہرا کر دوسری بار ٹی20کا ورلڈکپ جیتا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے، جبکہ میچ کا ٹاس بھی مقررہ وقت سے 8 منٹ پہلے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگا جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فائنل میچ کے اختتام پر آتشبازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کیلئے فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور  پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔بارش کی پیش گوئی کے باوجود غالب گمان ہے کہ اتوار کے روز بارش نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں