جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سال 2023 میں کیسا رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے لیے بہترین سال ثابت ہوا، 100 انڈیکس نے کئی نئے ریکارڈ قائم کیے اور ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق روان سال پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ رہی، 100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس سے بڑھ کر 62 ہزار 451 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انڈیکس روپے میں 55 فیصد جبکہ امریکی ڈالر میں 24 فیصد بڑھا، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں انڈیکس 4 فیصد جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران 51 فیصد کا اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری کاروباری روز بھی مثبت رجحان رہا، سال کے آخری کاروباری دن 100 انڈیکس میں 398 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس نے سال 2023 کا اختتام 62451 پر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں100 انڈیکس 28958 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی سال 2023 میں کم ترین سطح 38135 رہی، 100 انڈیکس کی سال 2023 میں بلند ترین سطح 67093 رہی۔

غیر ملکی سرمایہ داروں نے آخری چھ میں میں تقریبا 73 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں ایک کمپنی کا اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف معاہدوں میں تسلسل، مضبوط کرنسی، جنرل الیکشن کے اعلان سے انویسٹرز میں اعتماد آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں