اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور زرداری گروپ کیلئے سال 2023 کا انتخاب آخری ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اسمبلی سے ضمنی مالیاتی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ توں شاکرآپ سیاناایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ، پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھرشکست ہوئی ، 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہرہوں گے، ن لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔
توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ:) پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے pic.twitter.com/F0xOpEtMzM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 14, 2022
گذشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دی تھی۔
بل پر اپوزیشن کی ترامیم پر رائے شماری کی گئی تو ترامیم 18 ووٹوں سے مسترد ہو گئیں۔ ترامیم کی مخالفت میں 168حکومتی ارکان نے ووٹ دیے جب کہ ترامیم کےحق میں اپوزیشن کے 150ارکان نے ووٹ دیا۔