اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، افغان ٹیم 56 رنز بنا کر آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرینڈاڈ : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی، پوری ٹیم صرف 56 رنز بناسکی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں جاری پہلے سیمی فائنل افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے 56رنز بنا کر پویلین سے باہر چلی گئی۔

افغانستان کے کھلاڑی بڑے میچ کا پریشر برداشت نہ کر سکے اور صرف 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر سارے کھلاڑی تھوڑے تھوڑے وقفے سے آؤٹ ہوتے چلے گئے، کوئی بلے باز جنوبی افریقی بولرز کا جم کر سامنا نہیں کر سکا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

افغانستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے57 رنز کا ہدف دیا ہے، رحمت اللہ گرباز، محمد نبی اور نور احمد صفر پر آؤٹ ہوئے، افغانستان کی جانب سے صرف عظمت اللہ عمرزئی 10رنز بنا سکے۔

ابراہیم زدران 2،گلبدین نائب 9، ننگیالیا خروٹے2، کریم جنت 8، راشد خان  8 اور نوین الحق 2 رنز اسکور کر پائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3، 3 جبکہ رباڈا اور اینرک نوکیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی20ورلڈ کپ 2024 کے دونوں سیمی فائنل میچ آج کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

افغانستان کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، تبریز شمسی اور مارکوجینسن نے 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نورٹیج اور رباڈا نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ آج پہلا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کی تاریخ میں پہلی بار فائنل میچ کھیلے گی۔

اس کے علاوہ گیانا میں ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل شام ساڑھے7بجے شروع ہوگا، ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ2024 میں افغان ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سپر ایٹ کے مرحلے میں مدمقابل ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر دنیا کو حیران کردیا تھا۔

بعدازاں اگلے میچ میں ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت افغانستان نے بنگلادیش کو 8رنز سے ہرا دیا تھا جس کے بعد وہ پہلی بار ٓئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل مین پہنچی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے سال 2009 اور 2014 میں سیمی فائنل کھیلا تھا لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس مرتبہ وہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا عزم لیکر میدان میں اتری ہے۔

افغان ٹیم :

افغانستان کی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز۔ ابراہیم زردان، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیالیہ خروٹے، نور احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ ٹیم :

جنوبی افریقا کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، رضا ہینڈرکس، ایڈم مارکرام (کپتان)، ٹرسٹن اسٹبز، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو رباڈا، اینرچ نورٹجے، تبریز شمسی شامل ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں