پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا پہلا مقابلہ آج امریکا سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں, پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا قومی ٹیم کو پہلا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آج چھ جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔

آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کو مہم شروع کرنے سے پہلے دھچکا لگ گیا۔

- Advertisement -

آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے، امریکی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

اس حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تمام سینیئر کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری لینا ہوگی، ٹیم کو شاداب خان پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ وہ مختلف کنڈیشن میں پرفارم کرچکے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس موجود تجربے اور ٹیلنٹ کے باعث اسے امریکہ کے خلاف میچ میں فیورٹ تصور کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں