جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

آٹے کی قیمت میں 100 روپے کا بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : آٹے کی قیمت میں مزید 100 روپے اضافہ ہوگیا ، جس کے بعد مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2100روپے اور فائن آٹے کے تھیلےکی قیمت2200 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گندم کی بڑی مقدار میں خریداری کے باوجود ایک بار پھر آٹے کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غلہ منڈی میں بیس کلو مکس آٹے کا تھیلا 500 روپے اضافے کے ساتھ 2100روپے تک جا پہنچا۔

- Advertisement -

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل میں کمی گندم کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خور مافیا کو لگام نہ ڈالا گیا تو خیبرپختونخوا میں آٹا کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

پشاور کی غلہ منڈی میں 20کلو مکس آٹے کا تھیلا 2100جبکہ فائن آٹے کا تھیلا 2200روپے تک جا پہنچا ، جس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہے لاہور اور راولپنڈی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10کلو آٹے کا تھیلا 800 سے 850 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1650 سے 1700 روپے کا کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں