تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ایسی 21 اشیاء جو فریج میں رکھنا نقصان دہ ہے

فوڈ سیفٹی کا عالمی دن ہر سال 7 جون کو منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد خوراک محفوظ کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

فوڈ سیکیورٹی دراصل انسانی صحت، معاشی خوشحالی، زراعت، مارکیٹ تک رسائی، سیاحت اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی ضامن ہے۔

آج ہم آپ کو ان کھانے پینے کی اشیاء کے بارے میں بتائیں گے جنہیں فریج میں نہیں رکھنا چاہیے، عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ

کھانے پینے کی اشیاء کو تازہ رکھنے کیلئے ریفریجریٹر میں رکھنا ضروری ہے لیکن یہ بات بھی علم میں ہونی چاہیے کہ ہر چیز کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

درحقیقت کچھ کھانے پینے کی اشیاء کے لئے یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ فریج کی ٹھنڈی ہوا کچھ پھلوں کی غذائیت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

یہاں ہم کھانے پینے کی ایسی 21 اشیاء کی نشاندہی کررہے ہیں، جنہیں آپ کو فریج میں نہیں رکھنا چاہئے بلکہ انہیں کمرے کے عام درجہ حرارت میں رکھنا بہتر عمل ہے۔

1. ٹماٹر

Tomatoes
اگر ٹماٹروں کو فریج میں رکھا جائے تو وہ اپنا بھرپور ذائقہ کھو دیں گے، لہٰذا ان کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے ٹماٹروں کو فریج سے باہر رکھنا چاہیے۔

2. کیلے

Bananas
کیلوں کو پکنے کے لیے معتدل درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اگر آپ انہیں سبز رکھنا چاہتے ہیں تو آپ انہیں فریج میں چھوڑ سکتے ہیں، اگر وہ کالے پڑ گئے ہیں تو وہ مزید تیزی سے سیاہ ہوجائیں گے۔

انہیں خشک جگہ پر کھلی ہوا میں رکھیں اور زیادہ دیر تک رکھنے کے لیے پلاسٹک کور کے ساتھ رکھنے کو ترجیح دیں۔

3. ایوکاڈو

Avocados
انہیں تقریباً ہمیشہ پکنے کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں ریفریجریٹر میں رکھنے سے یہ عمل سست روی کا شکار ہو جائے گا۔ اگر خشک جگہ پر اس کو رکھا جائے تو ایوکاڈو کا ذائقہ برقرار رہے گا اور یہ قدرتی طور پر پک بھی جائیں گے۔

4. تربوز

Watermelon
اگر تربوز تازہ کھانا ہو تو اسے آخری کچھ وقت میں کاٹ کر فریج میں رکھنا چاہیے، یعنی کھانے کی تیاری کے دوران کیونکہ ریفریجریٹر میں زیادہ دیر تک رہنے سے یہ اپنے اینٹی آکسیڈینٹ کھو دے گا۔

5. بینگن

Eggplants
بینگن درجہ حرارت کے لحاظ سے حساس سبزی ہے اور اس کا فریج میں طویل عرصے تک رہنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ 10سیبنٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت بینگن کے ذائقے کے ساتھ ساتھ اس کی ساخت کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ البتہ انہیں کمرے کے عام درجہ حرارت پر دوسرے پھلوں اور سبزیوں سے دور رکھنا چاہیے۔

6. شہد

اگرچہ شہد کو کئی سالوں تک رکھا جاسکتا ہے تو اس کی وجہ بنیادی طور پر اس میں موجود چینی کی بدولت ہے۔ اسے فریج میں رکھنے سے یہ نہ صرف سخت ہوجائے گا اور کھانے کے قابل بھی نہیں رہے گا۔

Honeyاصلی شہد کی بڑی بات یہ ہے کہ اسے غیر معینہ مدت تک رکھا جا سکتا ہے اور اسے فریج میں رکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

7. لہسن

Garlic
لہسن فرج مین رکھنے کے لیے نہیں بنا، سرد ہوا اس کو مزید سخت بنادے گی جس کی وجہ سے یہ بدہضمی کا باعث بھی بن سکتا ہے اور پُھوٹنا بھی شروع کرسکتا ہے۔

یہ ایسی غذا ہے جس کو ہوا کی ضرورت ہوتی ہے، یہ ایک سادہ ٹوکری میں کھلی جگہ پر ایک ماہ سے زیادہ عرصے آسانی سے رکھاجاسکتا ہے۔

8. چاکلیٹ

Chocolate
جب ہم چاکلیٹ کو فریج میں رکھنے کے بعد اس پر موجود سفید تہہ دیکھتے ہیں تو ہم اسمجھتے ہیں کہ شاید یہ سڑ گئی ہے۔ درحقیقت یہ چربی ہے جو چاکلیٹ میں قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے!

لہٰذا یہ ہماری صحت کے لیے کسی طرح نقصان دہ تو نہیں البتہ اسے فریج میں رکھنا اس کے ذائقے کے لیے اچھا نہیں ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ اسے روشن اور خشک جگہ پر رکھا جائے۔

9. آلو

Potatoes
آلو کو گھر میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھنے سے ان کا ذائقہ بہترین رہتا ہے۔ انہیں استعمال سے پہلے دھونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

ریفریجریٹر میں درجہ حرارت کی وجہ سے اس کی غذائیت پر منفی اثر پڑے گا جس سے آلو کا ذائقہ میٹھا ہوجائے گا اگر آلو کو فریج میں رکھا جائے تو وقت سے پہلے سیاہ ہوسکتا ہے۔

10. خربوزہ

Melon
تربوز کی طرح خربوزے کو بھی کاٹ کر فریج میں اتنا ٹائم رکھنا چاہیے کہ اسے ٹھنڈا کرکے اس سے تازہ لطف اندوز ہوسکیں تاہم بہتر یہ ہے کہ اسے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا جانا چاہئے۔

11. تلسی

Basil
تلسی کو فریج میں رکھنا اچھا طریقہ نہیں ہے کیونکہ اس سے بدبو جذب ہونے اور بہت جلد مرجھانے کا خطرہ ہوتا ہے! لہذا اسے گلدستے کی طرح رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اس کی جڑوں کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر کھلی ہوا میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

12. پیاز

Onion
پیاز کو کسی بھی صورت فریج میں نہیں رکھا جاتا، کیونکہ پیاز نمی سے جلدی نرم ہو جاتی ہے، اور بعض اوقات ریفریجریٹر میں رکھنے سے سڑ بھی جاتی ہے۔

گھر میں کسی کھلی جگہ پر جہاں روشنی اور دھوپ پڑتی ہو وہاں پیاز زیادہ دیر تک تازہ رہتی ہے۔ پیاز کو ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے جال نما تھیلے میں رکھا جاسکتا ہے۔

13. انڈے

Eggs
ؤانڈوں کو فریج میں نہیں رکھنا چاہیے جیسا کہ سپر مارکیٹوں میں ہوتا ہے، اس کی بہتر حفاظت کے لیے انہیں خشک اور ہوا دار جگہ پر رکھیں۔

14. اسٹرابیری

Strawberries
فریج کے تیز درجہ حرارت میں اسٹرابیری اپنی مٹھاس کھو دیتی ہے اور ایک پیسٹ کی شکل اختیار کرتے ہیں. انہیں کھلی ہوا میں اور براہ راست سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ سب سے بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ انہیں خریدنے کے بعد جلد کھانا چاہیے۔

15. آڑو اور خوبانی وغیرہ

Stone Fruits
جیسا کہ بہت سے پھلوں کیلئے فریج بہترین حل نہیں ہے اس سے آڑو اور دیگر خوبانی اپنے غذائی اجزاء کھو سکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کو محفوظ رکھنے کے علاوہ عام ہوا میں رکھنے سے ان میں تیزابیت کم ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی طرح پکنے اور ان کی مٹھاس بھی بڑھ جاتی ہے۔

16. کھیرا

Cucumber
کھیرے کا چھلکا سرد ہوا کو برداشت نہیں کرپاتا اور تیز رفتاری سے مرجھانا شروع کردیتا ہے لہٰذا اسے فریج میں نہ رکھیں اور اسے ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔

17. کافی

Coffee
کافی کو زیادہ سے زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے گرمی سے دور خشک جگہ پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ریفریجریٹر کا درجہ حرارت عام طور پر بہت ٹھنڈا ہوتا ہے۔

اس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اسے ایئر ٹائٹ کنٹینر میں بھی رکھنا چاہیے۔ کافی بینز کو کمرے کے درجہ حرارت پر اور گرمی، نمی اور روشنی سے دور رکھنا چاہیے۔

18. ڈبل روٹی

Bread toast
سرد درجہ حرارت بہت سی خوراکوں پر خشکی کا اثر ڈالتا ہے ڈبل روٹی کو اگر فریج میں رکھا جائے تو وہ خشک اور باسی ہو جائے گی۔ اگر اسے ٹھنڈے ماحول میں زیادہ دیر تک رکھا جائے تو اس میں نرمی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

19. مونگ پھلی کا مکھن

Peanut Butter
مونگ پھلی کے مکھن کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنا کیا جانا چاہئے اگر ریفریجریٹر میں رکھا جائے تو یہ خشک اور سخت ہو جائے گا۔ اس لیے اسے کسی تاریک اور خشک جگہ پر رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

20. کیچپ

Ketchup
اگرچہ زیادہ تر کیچپ کی بوتلیں کھولنے کے بعد آپ کو انہیں فریج میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس پروڈکٹ میں عام طور پر کافی پرزرویٹوز ہوتے ہیں تاکہ ریفریجریشن کے بغیر خراب ہونے سے بچ سکیں۔ بہت سے ریستوراں طویل عرصے تک کیچپ کی بوتلیں میز پر رکھتے ہیں۔

21. سنترہ

Oranges
کچھ پھل بہت تیزابیت والے ہوتے ہیں اور بہت زیادہ ٹھنڈے درجہ حرارت سے ان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ریفریجریٹر میں رکھنے پر ان کی جلد پھیکی اور دھندلی ہوسکتی ہے، چونکہ سنترے کی جلد موٹی اور سخت ہوتی ہے، اس لیے وہ گرم ماحول میں کافی دیر تک اپنی تازگی اور غذائیت برقرار رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -