ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مچھ کلیئرنس آپریشن : ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 21 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

مچھ : سیکیورٹی فورسز نے مچھ میں مزید بارہ دہشت گرد ہلاک کردیے، کلیئرنس آپریشن میں اب تک اکیس دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کاکلیئرنس آپریشن جاری ہے ، کلیئرنس آپریشن میں مزید 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی 21دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، فورسز کے بروقت رسپانس نے حملوں کو ناکام بنایا، دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

- Advertisement -

دہشت گردوں کیخلاف 30 جنوری کو آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے تھے، آخری دہشت گرد کے خاتمےتک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

یاد رہے بولان کے شہر مچھ میں یکے بعد دیگرے پندرہ راکٹ فائر کئے گئے تھے، پولیس نے بتایا پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے، راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

شہر کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ بھی کی گئی، راکٹ گرنے سے مچھ شہر کی بجلی منقطع ہوگئی، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر رہی۔

بعد ازاں مچھ میں دہشت گردی کے ناکام حملے میں ’’را‘‘سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق انکشافات سامنے آئے، حملے کی ذمہ داری بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے فوری قبول کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں