بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی: گھروں میں ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سراغ لگالیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلال کالونی پولیس اور سی پی ایل سی سینٹرل نے مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران گھروں میں ڈکیتی کرنے والے چار رکنی گینگ کے کارندے گرفتار کرلئے گئے۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان سے پانچ موبائل فون، دو سوٹ کیس، دو ایل سی ڈی،ایک جیولری سیٹ، پرس، چار طلائی چوڑیاں، دو کڑے سمیت نقدی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر، مومن، زاہد اور بابر کے نام سے ہوئی،ملزمان کا تعلق پنجاب کے علاقےعلی پور سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا چھاپہ : سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ایس ایس پی سینٹرل نے ملزمان کے طریقہ واردات سے متعلق انکشاف کیا کہ ملزمان کچی آبادیوں میں کرائےکےمکان لیکر رہتے تھے، واردات سے پہلے ملزمان گھروں کی ریکی کرتےتھے، مرکزی ملزم زاہد اسلحہ اور موٹرسائیکل فراہم کرتا تھا۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ڈکیتی واسٹریٹ کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، اسٹریٹ کرمنلز اپنی مذموم کارروائیوں کے دوران شہریوں کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کو قابو میں لانے کے لئے دعوے اعلان کی حد تک محدود ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں