اشتہار

وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب لگانے پروزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے ہوگیا جس کے بعد وفاقی حکومت نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےآفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

- Advertisement -

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں، ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔

آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے،انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کے شعبے میں گریجویشن کیا بعد میں کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم اور ایڈنبرگ یونیورسٹی سے فلسفہ قانون اور لیگل اسٹڈیز کے شعبے میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی دورمیں انٹیلی جنس بیوروکےسربراہ رہے، پرویزمشرف دور حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے اور پرویزمشرف دورمیں ہی آفتاب سلطان کو معطل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کےدوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں