تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

” ولن کے کردار پر ‘ حسین عورتوں ‘ نے بے حد پسند کیا”

نیراعجاز کا شمار پاکستان کے سینئر اداکاروں میں کیا جاتا ہے، ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا لوہا کیسے منوایا؟ جانئے ان کی زبانی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘ گڈ مارننگ ‘ پاکستان میں نیر اعجاز نے شرکت کی اور ڈرامے انڈسٹری میں اپنے نشیب وفراز سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

نیر اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لئے کوئی بھاگ دوڑ نہیں کی تھی، بس اچانک قسمت مہربان ہوئی اور میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں داخل ہوا۔

واقعہ بیان کرتے ہوئے نیراعجاز نے بتایا کہ ایک روز دکان پر کھڑا تھا کہ طارق بھائی نے کہا کہ تمہاری آواز بڑی رعب دار ہے کوئٹہ میں ڈرامہ سیریل کے لئے جگہ خالی ہے، تم اس کردار کے لئے موزوں ہوں، میں اسٹوڈیو پہنچا اور وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ مجھے تو کچھ نہیں آتا، جس پر طارق بھائی نے مجھے رہنمائی دی ، دو تین بار کوشش کرنے کے بعد مجھے سمجھ آگئی کہ کس طرح کام کرنا ہے۔

نیر اعجاز نے بتایا کہ ‘دشت’ اور ‘ دھواں’ ڈرامے نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہپنچایا، نامور اداکار نے اپنے تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ڈراموں میں ‘ولن’ کا کردار ادا کیا، حسین عورتیں مجھے بہت پسند کرتی تھیں، بڑے بڑے واقعات بھی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -