ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سندھ میں کرونا کے 212 نئے کیسز رپورٹ، 6 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 212 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہا کہ صوبے میں کرونا کے 6 مریضوں کی اموات کے بعد مجموعی طور پر 2415 متاثرین انتقال کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر سے اب تک 1018013نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور مجموعی طور پر 129827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 24گھنٹے کے دوران مزید 221مریض صحت یاب ہوئے۔

ملک بھر میں کرونا سے 18 اموات، 441 نئے کیسز رہورٹ

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 123605مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اس وقت3807مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 140کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا سے متاثرہ 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

خیال رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 264 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہوچکی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 813 ہے جبکہ 2 لاکھ 81 ہزار 459 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں