اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سندھ میں کرونا کے مزید 2190 کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا سے متاثرہ مزید 35 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے متعلق اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا کے مزید 2190 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1048 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 10830 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ اب تک 364959 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں سے 67353 پازیٹو آئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 32193 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ان میں سے کرونا کے 700 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں سے 116 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں کرونا سے مزید 153 اموات

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 6,604 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 171,666 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,382 ہو گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 780 ہے، جبکہ اب تک 63,504 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں