راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معرکہ شہدائے کارگل کا 21واں یوم شہادت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا اور آرمی چیف کی جانب سے کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق معرکہ کارگل کے ہیروز کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 21 واں یوم شہادت نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کی تقریب صوابی میں منعقد ہوئی، جبکہ حوالدار لالک جان شہید کے یوم شہادت کی تقریب ان کے آبائی علاقے غذر میں منائی گئی۔
Pakistan Army officials, relatives of martyrs and others pay respects to supreme sacrifices of fallen heroes on 21st Shahadat anniversary of Captain Karnal Sher Khan and Havaldar Lalak (Both recipients of Nishan-e-Haider) at their hometowns in Swabi(KP) & Ghizer (GB) respectively pic.twitter.com/4dImKTrSsy
— Sana Jamal (@Sana_Jamal) July 7, 2020
ترجمان کے مطابق فرائض کی انجام دہی میں وطن عزیز پر قربان ہونے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ، دونوں نے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور خودمختاری کے لئے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے فورس کمانڈر نادرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان نے حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹل سنٹر نے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
مزید پڑھیں : آرمی چیف کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی،خیبرپختونخوا،غذر،گلگت بلتستان کےعظیم شہداہیروہیں، شہدا نے اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔
شہداء کے اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں سول و ملٹری حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کی جانب سے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے2عظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدار لالک جان شہید بہادری کا درخشندہ باب ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی،خیبرپختونخوا،غذر،گلگت بلتستان کےعظیم شہداہیروہیں، شہدا نے اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔