منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سال کا مختصر ترین دن اور طویل رات

اشتہار

حیرت انگیز

 آج یعنی 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات تھی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے دن کا دورانیہ  13 دس گھنٹے 37 منٹ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اکیس اور بائیس دسمبر کی رات سال کی طویل ترین رات تھی، جس کے ساتھ ہی موسم سرما کے آغاز بھی ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 21 دسمبر کی شام سورج پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 48 منٹ پر غروب جبکہ بائیس دسمبر یعنی بدھ کی صبح 7 بج کر 12 منٹ پر طلوع ہوا۔

- Advertisement -

دن کا مکمل دورانیہ عام دنوں سے تین گھنٹے پانچ منٹ کم رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 دسمبر کو دن کا دورانیہ 10 گھنٹے اور 22 منٹ تھا ۔ سائنسی ماہرین یا سائنس کی زبان میں بائیس دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں نو گھنٹے چون منٹ،لاہور میں دس گھنٹے پانچ منٹ اورکراچی میں دن کا دورانیہ 13 گھنٹے پینتیس منٹ تھا۔ آج سورج غروب ہونے اور رات بارہ بجے کے بعد تاریخ بدلتے ہی23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے اور رات کا کم ہونے لگے گا۔

خیال رہے کہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے اسی طرح 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں