جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہور کے کالج سے اغوا ہونے والی 22سالہ طالبہ کو بازیاب کرالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس نے سمن آباد کالج سے بائیس سالہ طالبہ نمرہ کو بازیاب کرا لیا اور ملزم محسن کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئےانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سمن آباد کالج سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 22 سالہ طالبہ نمرہ کو بازیاب کرالیا گیا ، پولیس نے نمرہ کو کامونکی سےبازیاب کرایا۔

ترجمان آپریشنزونگ ڈاکٹرعابدخان نے بتایا نمرہ کوماموں زادکزن محسن کےقبضےسےبازیاب کرایاگیا، ملزم محسن کو گرفتار کرکے مزیدتفتیش کیلئےانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز لاہور کے سمن آباد کالج سے بائیس سالہ طالبہ کے مبینہ اغوا کے واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی ، جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ مغویہ مرضی سے کالج سے گئی۔

واقعے کی فوٹیج میں مغویہ کوباہرجاتےدیکھا جاسکتا تھا ، لڑکی بھائی کے ساتھ صبح ساڑھے آٹھ بجے کالج آئی اور ساڑھے بارہ بجے کالج سے چلی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملت پارک پولیس نے بھائی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مغویہ کا شوہردبئی میں مقیم ہے جبکہ خاتون کی دوسال کی بیٹی بھی ہے۔

پولیس آپریشنزونگ نے کہا تھا طالبہ اغواہوئی یامرضی سےگئی، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے ، اغوا کے بعد لڑکی کا موبائل فون نمبر بندآرہاہے جبکہ واٹ ایپ پر آن لائن شو ہوتا رہا۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں