تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

22 سالہ لڑکے کی معمر خاتون کو شادی کی پیشکش، مقدمہ درج

نئی دہلی: بھارت میں 22 سالہ لڑکے نے 60 سالہ خاتون سے اپنے عشق کو ختم کرنے سے انکار کردیا، خاتون کے شوہر نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تاج محل کی رہائشی 60 سالہ خاتون کی محبت میں 22 سالہ لڑکا گرفتار ہوگیا، خاتون کے 7 بچے ہیں اور وہ 7 بچوں کی دادی بھی ہیں۔

معمر خاتون کے شوہر کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی اور موقف اختیار کیا کہ لڑکا محبت میں ناکامی پر علاقے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

بعدازاں دونوں اہلخانہ کے مابین تھانے میں جھگڑا ہوگیا، یہاں تک کہ جب عورت اور نوجوان نے اعلان کیا کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون تاج محل کے علاقے پرکاش نگر میں رہائش پذیر ہیں جبکہ وہ سات بچوں کی والدہ ہونے کے ساتھ ساتھ 7 بچوں کی دادی بھی ہیں۔

نوجوان اور عمر رسیدہ خاتون کو کنبہ کے افراد نے مداخلت کرنے اور تعلقات کو ختم کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دونوں ہی ڈٹے رہے۔

جب محبت کرنے والے دونوں ہی نہ مانے تو پولیس نے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے پر اس 22 سالہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

Comments

- Advertisement -