تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہماری زمین کی گہرائی میں کیا ہے؟ —-

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ وہ زمین جس پر ہم رہتے ہیں، رہنے کے لیے گھر بناتے ہیں، اپنے اندر کیا سموئے ہوئے ہے؟

اگر زمین کو کھودا جائے تو ہم کتنی گہرائی میں جاسکتے ہیں؟ اور اس گہرائی میں ہمیں کیا ملے گا؟، آئیں آج ان تمام سوالات کے جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

زمین کی اب تک کی معلوم گہرائی روس کے جزیرہ نما حصہ (پینسولا) کولا میں موجود ہے جہاں ایک 7.5 میل گہرا گڑھا موجود ہے جسے ‘کولا بورہول ‘ کہا جاتا ہے۔

یہ گڑھا سمندر کی اب تک کی دریافت گہرائی سے بھی زیادہ گہرا ہے، زمین کی گہرائی کو جانچنے کے لیے اس گڑھے کی کھدائی سنہ 1970 میں سوویت یونین کے دور میں شروع کی گئی۔

تاہم سائنس دانوں نے اس گہرائی سے بہت دور 4.3 میل نیچے پانی دریافت کیا۔ اس قدر گہرائی میں پانی کی موجودگی کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔

کھدائی کے اس عمل کے دوران سب سے حیرت انگیز دریافت زمین کے اندر اتھاہ گہرائی میں خوردبینی رکازیات (فاسلز) کی شکل میں زندگی کی موجودگی تھی۔

یہ فاسلز جن پتھروں میں دریافت کیے گئے ان پتھروں کی عمر 2 ارب سال تھی۔ ان فاسلز میں خورد بینی جانداروں کی 35 انواع دریافت کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -