ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد‌: سعودی عرب کی جیلوں میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا، وزارت خارجہ حکام نے بتایا زیادہ تر افراد غیر قانونی امیگریشن میں قید ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا عرفان صدیقی کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، دنیا بھر میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی۔

وزارت خارجہ حکام نے بتایا کہ دنیا بھر میں22  ہزار100 پاکستانی شہری قیدہیں، جس میں سعودی عرب میں 10ہزار  400سے زائد قیدی اور متحدہ عرب امارات میں 5ہزار سےزائد قیدی ہے۔

- Advertisement -

وزارت خارجہ حکام کا کہنا تھا کہ زیادہ ترافرادغیرقانونی امیگریشن میں قیدہوتےہیں، وزارت خارجہ حکام قتل، ہراسانی اور دیگر جرائم میں پاکستانی شہری قید ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ دنیابھرمیں پاکستانی قیدیوں کیلئےہم وہ کاوشیں نہیں کرتےجوہونی چاہیے، جس پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی ہے اوورسیزپاکستانیوں کےفلاح کے لیے کام کریں، حکومت نے اس بارے میں ہمیں خاص ہدایات جاری کی ہیں۔

سیکرٹری نے بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ ایک الیکٹرک سسٹم بنایا گیا ہے، یورپی ملک میں پاکستانی گرفتار ہوتا ہے تو تفصیلات مل جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں