اسلام آباد : پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے ساتھ ہی ایک دن میں 227 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے، جس کے بعد متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ملک بھر میں کورونا ہیلتھ ورکرز پر حملے جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں227 ہیلتھ کیئر ورکرزمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 18 ہزار 394 ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ 174 ہیلتھ ورکرز جاں بحق اور کورونا سے متاثرہ 17 ہزار 780 ہیلتھ کیئرورکرز صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کورونا سے سندھ میں 62،کے پی میں48 ، پنجاب میں29، اسلام آبادمیں14 ، آزادکشمیر میں9 ،بلوچستان میں 9، جی بی میں 3 ہیلتھ کیئر ورکرز جاں بحق ہوئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مثبت کیسز میں61 فیصد ڈاکٹر، 25 فیصد پیرامیڈکس، 14 فیصد نرسز شامل ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ بیشتر فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے۔