اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ن لیگ حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے نیب کی ہدایت پر سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے ہیں، ای سی ایل میں ڈالے جانے والوں میں قائداعظم سولر پارک کے سابق سی ای او اور موجودہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ، قائد اعظم سولر پارک کے سی ایف او راشد مجید شامل ہیں۔

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سید فرخ علی شاہ، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے ہارون اشرف، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای او عطاء الحق، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان، سابق چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی محمد اسلم قاسمی بھی اس فہرست میں ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ممبران ارشاد احمد، میاں محمد لطیف، علی باجوہ، محمد اسلم خان، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جمیل احمد، سی ایف او رانا محمد عارف، سابق سی ای او وسیم اجمل، ایم ڈی خالد مجید جبکہ سی ای او نالج پارک خالد زمان، ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید احمد، شاہد شفیق، عمران بھٹی، پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر فنانس فرحان علی اور مینجر شہزاد وحید کے نام بھی شامل ہیں۔


مزید پڑھیں :  پنجاب کے 23 بڑے بیورو کریٹس کے گرد نیب کا شکنجہ تنگ


یاد رہے چند روز قبل نیب نے پنجاب کی بیورو کریسی کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے 23 بڑے بیورو کریٹس اور افسران کی فہرست تیار کی تھی، جن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے گا۔

نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے فہرست ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر اور وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں