بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاک فوج کے 23 افسران کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاک فوج کے 23 افسران کو ستارہ امتیاز، 48 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری اور 15 سولجرز کو تغمہ بسالت سے نواز دیا گیا، آپریشنز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو ایوارڈ دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پاک آرمی کے شہدا کی فیملیز اور غازیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں آپریشنز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو ایوارڈ دیا گیا، جس میں 23 افسران کو ستارہ امتیاز، 48 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری، 15 سولجرز کو تغمہ بسالت سے نوازا گیا۔

شہدا کے ایوارڈز میڈل انکی فیملیز کی جانب سے ریسیو کیے گئے۔

مزید پڑھیں : سائنس دانوں، انجینئرز کو ستارہ امتیاز، دیگر اعزازات دینے کی تقریب، آئی ایس پی آر

یاد رہے دو روز قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میںسائنس دانوں، انجینئرز کو ستارہ امتیاز سمیت دیگر اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں 5  افراد کو ستارہ امتیاز اور 2 کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ 9 افراد کو پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی دیا گیا تھا۔

واضح رہے یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر بھی صدر پاکستان عارف علوی نے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کو ملٹری اعزازات سے نوازا تھا، 7 شوبز شخصیات کو بھی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا تھا.اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کو بھی اعزاز دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ صدر مملکت عارف علوی نے سابق کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس ودیگر کو بھی اعزازات دئیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں