کولمبو: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ایک اور چھپا ٹیلنٹ باہر آگیا۔
اپنی عمدہ لائن و لینتھ کے ساتھ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں شاہین آفریدی مخالف بیٹرز کے لئے درد سر بنے رہے تاہم انہیں فیلڈنگ کے دوران انجری نے آگھیرا، جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بولر کو وطن واپس بھیجنے کی بجائے ٹیم کے ساتھ رکھنے کے فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے نیا ٹیلنٹ دکھا، انہوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی خوب تصاویر کھینچیں۔
Shot @iShaheenAfridi! 📸
The left-arm speedster shows off his photography skills 💫#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/91XlyGNBjb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 22, 2022
پی سی بی نے ان تصاویر پر متشمل ایک ویڈیو جاری کی جسے دیکھ کر کرکٹ شائقین دنگ رہ گئے اور انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کی دل کھول کر تعریف کی۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے دل چسپ تبصرے بھی کئے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی فتوحات کے کئی مواقعوں پر بھی شاہین شاہ آفریدی سیلفیاں لیتے نظر آتے رہے ہیں۔