تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بھارت:مسلم نوجوان پر ہندو انتہا پسندوں کا انسانیت سوز ظلم، ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بھارتی سرزمین مسلمانوں پر تنگ ہونے لگی، ایک اور مسلمان جنونی ہندوؤں کے تشدد کا شکار ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے بال گنگا تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں چوڑی فروخت کرنے والے اقلیتی نوجوان کو جنونی ہندوؤں نے نام پوچھنے کے بعد اس کا سامان سڑک پر پھینکا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی ویڈٰیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنونی ہندوؤں کا ایک جھتہ نام پوچھنے کے بعد تسلیم نامی شخص پر انسانیت سوز سلوک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں “فجر کی اذان” انتہا پسند ہندوؤں کو پھر کھٹکنے لگی

واقعے کے بعد مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پھیل گیا اور انہوں نے مقامی تھانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے تشدد کرنے والے جھتے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تھانے میں بھی مسلم دشمنی کا عنصر نمایاں رہا، پولیس نے کیس رجسٹر کرنے میں حیل وحجت سے کام لیا، مقامی پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش باگری نے میڈیا کو بتایا کہ ایک اقلیت پر تشدد سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی، مگر اس کی شکایت کرنے والا کوئی تھانے نہیں پہنچا تھا، جیسے ہی تھانے میں شکایت موصول ہوئی ہے ہم نے کارروائی شروع کردی ہے، واقعے میں ملوث کسی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔

Comments

- Advertisement -