اشتہار

یوم پاکستان:‌ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:  واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کیے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان (23 مارچ) کے روز واہگہ بارڈر پر روزانہ کی طرح سورج غروب ہونے سے قبل پرچم اتارنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں  خواتین، بچوں، بزرگوں، جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

- Advertisement -

پرچم اتارنے کی تقریب میں حصہ لینے والے جوانوں نے اپنے مخصوص انداز سے لوگوں کے جوش و جذبے کو مزید بڑھایا اور شرکاء نے نعرہ تکبیر ، اللہ اکبر کے ساتھ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

نوجوانوں نے پاکستان کے حق میں ایسے نعرے بلند کیے کہ دوسری طرف بیٹھے بھارتی شائقین بھی ورطہ حیرت میں مبتلاء ہوگئے، بارڈر پر تعینات فوجی جوان نے جب اپنے مخصوص انداز میں فضاء میں مکے لہرائے تو عوام کاجوش و جذبہ مزید بڑھا۔

پرچم سرنگوں کے لیے ہونے والی تقریب میں دونوں طرف کے عوام بڑی تعداد میں شریک تھے تاہم دلچسپ امر یہ دیکھنے میں آیا کہ بھارتی شائقین کو وہاں موجود شخص زور زور سے نعرے لگانے کی ہدایت کرتا رہا۔

واضح رہے کہ واہگہ کے مقام پر روزانہ پرچم اتارنے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں عوام شرکت کرتے ہیں تاہم قومی دن کے روز ملک بھر سے محب وطن پاکستانی اس منظر کو دیکھنے کے لیے ضرور پہنچتے ہیں۔

سورج غروب ہونے سے قبل دونوں ممالک کے فوجی اپنے قومی پرچم کو سرنگوں کردیتے ہیں اور اگلے روز علی الصباح پرچم لہرا دیا جاتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں