اشتہار

رمضان المبارک کی دوسری طاق رات، حرمین شریفین کے روح پرور مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اس ماہ مبارک کی دوسری طاق رات (23 ویں شب) حرمین شریفین میں روح پرور اور ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا ’’جہنم سے آزادی کا‘‘ کا آخری عشرہ جاری ہے۔ اس میں ایک رات ایسی ہے جو لیلۃ القدر یعنی ہزار راتوں سے افضل ہے جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے اور اس کو عشرہ آخر کی طاق راتوں اکیسویں، تیئیسویں، پچیسویں، ستائیسویں اور انتیسویں شب میں ڈھونڈے کا کہا گیا ہے۔

1400 سالوں سے زائد عرصے سے مسلمان رمضان المبارک میں خصوصی عبادات کا اہتمام تو کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی آخری عشرے میں شب قدر کی تلاش میں طاق راتوں میں شب بیداری کرکے اس مبارک رات کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ شب رمضان المبارک کی دوسری طاق رات یعنی تئیسویں شب تھی اس موقع پر حرمین شریفین میں روح پرور اور ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔

افضل ترین رات یعنی ‘لیلۃ القدر’ کی تلاش میں حرم شریف کا صحن، پہلی منزل، چھتیں یہاں تک کے حرم شریف کے اطراف واقع ہوٹل اور ان کی رہداریاں اور حرم شریف جانے والے راستے نمازیوں سے بھرے گئے۔

واضح رہے کورونا وبا کے باعث حرمین شریفین میں عمرہ زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی تھی۔ تاہم سال رواں کورونا وبا کا زور ٹوٹنے کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین اور اندرون ملک سے شرکت کرنے والے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو بلا روک ٹوک عشا کی نماز اور تراویح میں شمولیت کا بھرپور موقع دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں