اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے کراچی آنے والے 24 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایک دن میں سعودی عرب سے کراچی آنے والے 24 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے ، مسافروں کو قرنطینہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کا عمل جاری ہے ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنیوالے7مسافر کورونا میں مبتلا نکلے، جس کے بعد مسافروں کوقرنطینہ کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ، 24گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے آنے والے کورونا زدہ مسافروں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے 5 مئی سے 25 جون تک کی رپورٹ جاری کردی ہے،جس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ریپڈٹیسٹ کئے گئے۔

کراچی ایئرپورٹ پر51ہزار769مسافروں کےریپڈٹیسٹ کئے گئے ، اس دوران 133مسافروں میں کوروناکی تصدیق ہوئی، سب سےزیادہ سعودی عرب،دبئی سےآنےوالےمسافروں میں تشخیص ہوئی۔

خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا ‏رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی ‏بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں