اشتہار

’غزہ کی صورتحال انتہائی تباہ کُن قرار‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کی 24 سے زائد ایجنسیوں نے غزہ کی صورتحال کوانتہائی تباہ کن قرار دیدیا ہے، انسانی حقوق کی ایجنسیوں اور این جی اوز نے اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی صورتحال سب سے بدترین ہے، لاکھوں فلسطینی خوراک اورپانی کی شدید کمی اور طبی نظام کی خرابی کا شکار ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق انسانی تنظیموں اور ایجنسیوں کی طرف سے امداد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی، امداد کا موجودہ پیمانہ بڑھتی ہوئی ضروریات کا صرف ایک حصہ ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب صہیونی فوج نے جبالیہ کیمپ پربمباری کرکے الجزیرہ کے صحافی مومن الشرافی کے پورے خاندان کو شہید کردیا۔

نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے لیکن دہشت گرد صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری اورحملوں کاسلسلہ نہ تھم سکا۔

اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پربمباری کرکے الجزیرہ کے صحافی کا پورا خاندان ختم کردیا، مومن الشرافی کے اہل خانہ کے اکیس افراد شہید ہوئے۔

72 گھنٹوں میں 135 اسرائیلی گاڑیاں تباہ کیں، ترجمان القسام بریگیڈ

اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک سات ہزار بچوں، چار ہزار خواتین سمیت تقریباً ساڑھے سولہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ افراد بے گھر ہیں اور سات ہزار ملبے تلے دبے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں