تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں، سپریم کورٹ بار کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد: احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں ہر شہری کاحق ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار نے ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں ہر شہری کاحق ہے، حکومت کسی سیاسی جماعت کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنے اور
کسی سیاسی جماعت کو بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ بار اعلامیہ میں کہا گیا کہ بابراعوان، فواد چوہدری کوپیشہ ورانہ سرگرمیوں سےمحروم کیاجارہاہے، سیاسی کارکنوں، شہریوں کےگھروں پر چھاپے بلاجواز ہیں، حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت آئین و قانون کے خلاف اقدامات سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری، عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

واضح رہے کہ حقیقی آزادی مارچ سے قبل ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، فواد چوہدری کے مطابق اب تک چار سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت مختلف پی ٹی آٸی رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے،درخواستوں میں وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہے انہیں بھی گرفتار کیا گیا، حماد اظہر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا پولیس کی جانب سے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے ۔

Comments

- Advertisement -