کراچی: قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کے ڈانس نے صارفین کے دل جیت لئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کے برادر نسبتی کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، اس موقع پر بیوی کی فرمائش پر وقار یونس نے ڈانس کیا، وقار یونس کا ڈانس دیکھ کر مہمان دنگ رہ گئے اور جوڑے کی خوب تعریف کی، اہلیہ اور وقار یونس کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ وقاریونس اہلیہ کے بھائی کی بارات لے کر پاکستان آئے تھے۔
اہلیہ کے بھائی کی شادی ۔۔۔
اہلیہ کی فرمائش ۔۔۔
بیچارے وقار بھائی پھنس گئے ۔۔۔@waqyounis99 bahi & @DrFaryalWaqar Bhabhi rocking the floor. pic.twitter.com/tw0FKlA31E— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) December 24, 2021
شادی کی اس تقریب میں کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑیوں سمیت مختلف چینلز سے وابستہ اسپورٹس رپورٹرز نے بھی شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹر معین خان نے اپنے بیٹے اویس خان کی شادی کی تقریب میں ڈانس کیا تھا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔