بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سندھ میں کورونا وائرس کو شکست دینے سے متعلق اچھی خبریں سامنے آنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں کورونا وائرس کو شکست دینے سے متعلق اچھی خبریں سامنے آنے لگی ، تقریباً ڈھائی ہزارتبلیغی جماعت کےافراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے تقریباً ڈھائی ہزارتبلیغی جماعت کےافراد کے ٹیسٹ منفی آنے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2889تبلیغیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے، جن میں سے 437 مثبت اور 2452 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ تبلیغی جماعت کے تمام افراد کو صوبے کے مختلف اضلاع میں پہلے چودہ روز قرنطینہ میں بھی رکھا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں گھروں کو روانہ کردیا جائے گا،روانگی سے قبل متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے سرٹیفیکٹ دیا جائے گا جبکہ انہیں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ منفی ٹیسٹ پر تبلیغی جماعت کے افراد کو14 روزقرنطینہ میں گزارنا ہوں گے اور حتیاطی تدابیر کے طور پر گھر کے دیگر افراد سے بھی سماجی دوری اختیار کرنا ہوگی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سماجی دوری اختیار کریں گھروں پر قیام کریں، غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنامناسب نہیں ہے، آئیں کورونا وائرس کے خاتمے میں حکومت سندھ اور پوری انسانیت کا ساتھ دیں اور ایک قوم بن کر ہم نے کورونا کو شکست دینی ہے۔

خیال رہے سندھ میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد2217ہوگئی جبکہ ابتک47افرادجاں بحق اور 581افراد صحت یاب ہوئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں