تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

طالبان کا افغان فوجی بیس کیمپ پر حملہ، 25 فوجی ہلاک

کابل: طالبان نے افغانستان کے فوجی بیس کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 20 جنگجو بھی مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی بیس کیمپ پر طالبان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افغان فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 جنگجو مارے گئے۔

طالبان جنگجوؤں نے اس فوجی کیمپ پر 48 گھنٹے میں تیسری بار حملہ کیا جس کے باعث افغان سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے طلب کیے گئے تھے۔

گزشتہ روز بھی طالبان کی جانب سے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 9 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے سہراب کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین خودکش بمبار اور 6 دیگر حملہ آور مارے گئے۔

طالبان اور امریکا کے درمیان مسلسل امن مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، طالبان کی خواہش پر امن مذاکرات میں کابل حکومت کو شامل نہیں کیا گیا جس کے سبب طالبان اور حکومت کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ چار سال میں مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افغان فوجیوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ افغانستان کے صوبے وردک میں بھی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا، فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -