منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حج کا آغاز: احرام باندھ کر پچیس لاکھ عازمین منیٰ پہنچنا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بیت اللہ سے منیٰ تک لبّیک اللّہم لبّیک کی صداؤں کی گونج میں احرام باندھ کر 25 لاکھ عازمین منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، پچیس لاکھ عازمین حج منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، عازمین دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد کریں گے۔

کل پورا دن منیٰ میں قیام ہوگا، ہفتے کو رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل،82300 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

خیال رہے کہ ادھر پاکستان سے پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کام یابی سے مکمل کر لیا تھا، آخری پرواز لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے نے حج آپریشن میں کوئی طیارہ لیز پر حاصل نہیں کیا۔

پی آئی اے نے ایک ماہ طویل قبل ازحج آپریشن میں 292 پروازوں کے ذریعے 82300 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا۔

حج کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے آپریشن 17 اگست سے شروع ہو کر 14 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں