پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن کے 25 رہنما تحریک انصاف میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات سے پہلے مسلم لیگ ن کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے کہ پچیس سے زائد لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں چوہدری بلال احمد، عبدالعزیز خان اور میاں خالد محمود سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

ان افراد میں حلقہ این اےایک سو بائیس اور پی پی ایک سو سنیتالیس کے آٹھ سابق صدور بھی ہیں۔

تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوام کیلئے نہیں اپنے خاندان کا مال بنانے کیلئے حکومت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہرکارکن کو کام کرنے پرعزت ملے گی اور پی ٹی آئی میں اوپر وہی آئےگا جو کام کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہورمیں ہونے والے این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں انتہائی متحرک اور جاندار الیکشن کمپئین کریں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہاکہ خیبر پختونخواہ حکومت میں ہر شخص جواب دہ ہے اور کسی کا بھی احتساب ممکن ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی بھی وقت آکر ان سے ان کے اثاثوں کی تفصیل معلوم کرسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں