اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

25 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: حکومت نے خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں پانی محفوظ کرنے کے لیے 25 چھوٹے ڈیمز تیار کرلیے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تیار ہونے والے ڈیموں کو سیلاب، مون سون بارشوں کا پانی محفوظ کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا۔ کوہاٹ میں تیار کیے جانے والے تین ڈیموں کو گنڈیالے، چندے فتح خان اور قندھار ڈیم کا نام دیا گیا، جبکہ پشاور میں ازخیل کے نام سے چھوٹا ڈیم تعمیر کیا گیا۔ اسی طرح خیبرپختونخواہ کے علاقے ہنگو میں واقع نریاب، کرک میں شارقی، چنگھوز، ڈرگاناٹو (بنوں)، نوشہرہ میں جلوزئی کے نام سے ڈیم تعمیر کیا گیا۔

ڈیموں کی تعمیر کا کام 2002 میں شروع کیا گیا جو اپنے مقررہ وقت یعنی 2019 میں مکمل ہوا۔

اسی طرح 9 ڈیم بشمول لاواگر، کرک، غول بنڈا اور مردان خیل ڈیم کرک مین تعمیر کیے گئے، جبکہ ہری پور میں کھری بارا، نوشہرہ میں جابا خٹک، چارسدہ میں پالائی، کوہاٹ میں ڈرمالک اور صوابی میں کنڈال ڈیم تعمیر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ان 9 ڈیمز کی تعمیر کا کام 2003 میں شروع ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں